By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
وہ جو شام و سحر یاد آنے لگے
دل کو جلووں کا کعبہ بنانے لگے
ہم سے کم تر بھی معراج پانے لگے
دل میں یادِ شہ دیں بسانے لگے
جی اُٹھیں گے اُنھیں دیکھ کر قبر میں
موت آئی تو ہم بھی ٹھکانے لگے
نجدی’خیرالبشر‘ بھی تو کَہ سکتے تھے
وہ بشر ہی کی رٹ کیوں لگانے لگے
دین کی راہ میں جب ضرورت ہوئی
بوبکر گھر کا ساماں لٹانے لگے
لے کے تلوار آے عمر اور پھر
اپنی گردن بھی خود ہی جھکانے لگے
دل میں یادِ نبی لب پہ ذکرِ نبی
نعتِ اقدس مُشاہدؔ سنانے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?