By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar
آتی ہے مجھے یاد تیری ہر شام کے بعد
ہو جاتا ہوں بے قصور تیرے ہر الزام کے بعد
نام منسوب نہ ہو اور کسی کے ساتھ
بس میرا نام لگے تیرے نام کے بعد
ہے کوئی پر امید اپنے انجام سے پہلے
روتا ہے پھر وہی اپنے انجام کے بعد
ہے پہلا سلام بھی اور آخری بھی تیرا
ہے میرا سلام تجھے تیرے کلام کے بعد
تنہا نہ چھوڑ کے جائو ابھی شاکر کو
جانا ہے تو چلے جانا میرے پیغام کے بعد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?