By: Dr.Zahid sheikh
ہے میرا دوست مگر سچ ہے میرا پیار نہیں
بہل تو جاتا ہوں اس سے مجھے قرار نہیں
کھلے ہیں پھول تو دل کے کسی ویرانے میں
اگرچہ چھایا کہیں موسم بہار نہیں
تھا منتظر میں سدا تیری آہٹوں کا مگر
جدائی اتنی بڑھی تیرا انتظار نہیں
کیے تھے وعدے مگر کوئی بھی وفا نہ ہوا
تمھاری بات پہ اب مجھ کو اعتبار نہیں
تلاش کرتے ہیں گزری ہوئی بہاروں کو
چمن میں پھول تو کیا دیکھنے کو خار نہیں
تری گلی میں نہ جاؤں گا کون کہتا ہے
گماں کسے ہے کہ مرنے کو میں تیار نہیں
غریب شہر تو گمنام مر گیا زاہد
دیا جلانے کو اس کا بنا مزار نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?