By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
آگیا پھر سے وہ دندناتا ہوا
مرغ کی طرح سینہ پھلاتا ہوا
ہاں میں ہاں اسکی ایسے ملاتا ہے وہ
جیسے گھوڑا کوئی ہنہناتا ہوا
مجھ سے رخ پھیر کر کچھ وہ ایسے گیا
تیر جیسے کوئی سنساتا ہوا
آج حقارت سے جو دیکھتا ہے یہاں
وہ ہی چلتا تھا کل ڈگمگاتا ہوا
آج کبرو نخوت سے ہنستا ہے جو
کل وہ روتا تھا یہاں بلبلاتا ہوا
میری تحقیر کرنے وہ آیا مگر
لوٹا شرمندہ سر کو کجھاتا ہوا
تیرے جانے سے محفل یہ سونی ہوئی
ایک تو ہی تو تھا دل کو بھاتا ہوا
حق پرست ناظم شہر جب تک رہا
شہر آیا نظر جگمگاتا ہوا
آج اشہر پہ بھی اک نیا رنگ ہے
وہ بھی آیا ادھر گنگناتا ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?