Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وصل ہی وصل رہے ہجر کا امکان نہ ہو

By: انیس ابر

وصل ہی وصل رہے ہجر کا امکان نہ ہو
اے مرے دوست یہ رشتہ کبھی بے جان نہ ہو

ایک قیدی کی تمنا ہے نیا شہر ملے
شہر ایسا کہ جہاں پر کوئی زندان نہ ہو

دل کو راس آئی ہیں یہ مشکلیں مشکل سے بہت
اب میں یہ چاہتا ہوں زندگی آسان نہ ہو

بات تجھ سے ترے انداز میں ہی کر رہا ہو
میرے لہجے کی اکڑ سن کے تو حیران نہ ہو

اس قدر تنگ ہیں مایوس نگاہیں اس کی
موت بھی سامنے آئے تو پریشان نہ ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore