By: احسن فیاض
لا-شعوری میں رہہ کر شعور ڈھونڈ رہا ہوں
میں جینے کے سلیقے یارو اپنی طور ڈھونڈ رہا ہوں،
مسافت میں، میں نے کھو دیں ہیں نشستیں اپنی،
میں اسی دور میں اپنا دور ڈھونڈ رہا ہوں
یہ میرے لباس پے لہو کے قطرے کہہ رہے ہیں،
میں تیرے شھر میں نیا دستور ڈھونڈ رہا ہوں
رگوں میں اب تک دراز ہے تیری لاب دہن کی خوشبوء،
میں تیرے لبوں کے لمس کا سرور ڈھونڈ رہا ہوں
بچھڑتے وقت اپنے سر لیے سارے الزام اس نے،
میں ایک درد سے گذر کے اس کا قصور ڈھونڈ رہا ہوں
اب کی بار جسے تلاش رہا ہوں شاید مل ہی جائے،
اب سکون نہیں میں کچھ اور ڈھونڈ رہا ہوں
اب کہاں وہ میری دسترس میرے گائوں تک احسن،
میں اب اپنوں کو کہیں دور ڈھونڈ رہا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?