Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرے حضور میں (٢)

By: UA

اف یہ گرمی ہائے گرمی کیسی گرمی آئی ہے
شدت گرمی سے دیکھو خلق کل گھبرائی ہے
تمتماتی دھوپ گھٹن اور حبس سے ہراساں
طائران خوش نوا پہ بھی ویرانی چھائی ہے
اف یہ گرمی ہائے گرمی کیسی گرمی آئی ہے

زرد در پتوں میں سمٹی سوکھی سوکھی ڈالیاں
پیلی گھاس خشک پتے مرجھائے پھول تتلیاں
باغ کے نازک مکینوں پر اداسی چھائی ہے
اف یہ گرمی ہائے گرمی کیسی گرمی آئی ہے

کیا پرندے کیا چرندے کیا یہ حیوان و بشر
تپتی میدانی زمیں یہ صحرا اور بحرو شجر
ہر کوئی اپنی زباں میں ہائے ہو کرنے لگا
قہر برساتے فلک سے کانپنے ڈرنے لگا
دیکھو کیسی توبہ تو اور ہائے ہو کرنے لگا
تمازت اور لو لپٹ سے تمام خلقت تلملائی ہے
اف یہ گرمی ہائے گرمی کیسی گرمی آئی ہے

التجا آمیز نظریں روبہ التجا ہوئی ہیں
لبوں پہ ا دعائے ابرباراں رواں ہوئی ہیں
گرم آنکھوں اور لبوں کی ہمنوا زباں ہوئی
حکم الٰہی سے جنت کی کھڑکی وا ہوئی
سرسراتی نرم ہوا زیست کی ادا ہوئی
دور افق کے پار سے یکلخت جو گھٹا چلی
آتے آتے رفتہ رفتہ آسماں پہ چھا گئی
پھر رحمت باری کے جلوے نمایاں ہو گئے
جلتی سلگتی دھوپ کے سائے نہاں ہو گئے
رت بدل جانے کے آثار نمودار ہونے لگے
بادل برسنے کے لئے ہوشیار ہونے لگے

پہلا قطرہ، دوسرا، اور تیسرے کے ساتھ ہی
اک تسلسل سے شروع برسات نے برسات کی
آسماں پہ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ
تڑ تڑ اتڑ، تڑ تڑا تڑ ہونے لگی برسات

ابر و آبیاری نے پیاسی زمیں کا تن چھوا
لہلہا اٹھی زمیں کیا خوب رو جوبن ہوا
کونپلیں بھی سراٹھا کے جھومنے لگیں
تتلیاں مسکائیں، گلوں کو چومنے لگیں
پھر توانا ہو گئے بیمار جو اشجار تھے
پھر پرندے گنگنانے کے لئے تیار تھے
باغ کی رونق چمن کا حسن دوبالا ہوا
ڈھے چکا تھا جو مکاں پھر سے وہ بالا ہوا

خلق عالم رو بہ سجدہ ہو گئی رب کے حضور
پوری ہوتی ہے الٰہی ہر دعا تیرے حضور




 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore