By: Mubeen
کوئی معجزہ ہو کہ قرار آجائے
بھول کر کہیں سے بہار آجائے
یہ ذرد پتے اور مرجھائے پھول
خدا کرے کہ ان پر نکھار آجائے
مہہ عشق پی کر ان مہ کشوں کو
خدا کرے کہ خمار آجائے
نہ اٹھے دست سوال غیر کے آگے
وعدہ رزق پر انہیں اعتبار آجائے
نہ بھٹکے دل کسی اور جانب
دل پر ایسا اختیار آجائے
خدا کرے کہ جھنجھوڑ دے دلوں کو
مجھے ایسی قوت اظہار آجائے
اسکے شہروں کی رونق لوٹ آئے
ہر بسنے والے کو اس پر پیار آجائے
خدا کرے کہ اتنی خوشیاں بکھریں یہاں
کہ وطن کے کونے کونے میں بہار آجائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?