By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
یقیں ہے مجھ کو یہ شاہِ دنیٰ کی برکت ہے
جو پہنچا اوج پہ میرا بھی نجمِ قسمت ہے
کہاں کرے کوئی اوصافِ ذاتِ والا بیاں
صُحف کے پاروں میں پنہاں تمہاری مدحت ہے
ریاضِ خُلدِ بریں میں بسی ہے جو خوشبو
نبی کے پاک پسینے کی سب بدولت ہے
وہ جن کو سرورِ عالم کا درد ہو حاصل
انھیں ہی سمجھو میسر سکون وراحت ہے
بُلاکے ہم کو بھی طیبہ میں کچھ جگہ دے دیں
مٹادیں قلب و جگر سے جو داغِ فرقت ہے
ہمیں جو سیّدِ بطحا کا مل گیا دامن
بلاشبہہ کہ یہ فیضانِ شاہِ برکت ہے
کہاں سلیقہ مُشاہدؔ کو نعت کا لیکن
جو کچھ ہے مجھ میں ، رضا کی وہ سب عنایت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?