By: Ahmed Nadeem Qasmi
تاروں بھرا آسماں۔۔۔محبّت
جذبات کا بحرِ بے کراں ۔۔۔ہم
یہ ترے جسم کی مہکار تھی یا پھوُلوں کی
میں ترے پاس سے یا صحنِ چمن سے گُزرا
تم دِئے ہو جو لرزتے ہو صبا کے ڈر سے
ہم ستارے ہیں جو طوفاں سے گُزر جاتے ہیں
میری یادوں کے افق پر آپ کے وعدوں کے چاند
اس قدر چمکے نہیں ہیں جس قدر گہنائے ہیں
مجھے قسم ہے مری شانِ آدمیّت کی
فریب دے نہ سکوں گا فریب کھائے تو ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?