Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرا ساتھ

By: مونا شہزاد

تیرا ساتھ ہے تو زندگی میں بسنت بہار ہے
میرے اردگرد تیری ہی چاہت کا حصار ہے
تیری عدم موجودگی میں بھی بس تیرا ہی احساس ہے
ہر طرف پھیلی ہے تیری مشک بو
یہ میری حس شامہ کو کیسا گمان ہے؟
وقت تهم گیا ہے پہر رک گیا ہے
گهڑی کی سوئیوں پر کیسا یہ زوال ہے؟
لوگ کہتے ہیں کہ عشق کر دیتا ہے نکما
میرے لیے تو یہی عبادت کا سامان ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore