Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سپنا

By: Gulfishan Tahir

کانٹوں کا سفر تھا، تھی نکلی میں تنہا
معلوم تھی منزل، نہ رستہ پتا تھا
تھی میں جس کے پیچھے، تھا آگے جو میرے
وہ اجنبی شخص بس چلا جا رہا تھا

نہ جانے تھا کیا وقت، گھڑی جانے کیا تھی
کب اس راہ پر تن تنہا چلی تھی
کروں یاد تو یاد آتا نہیں، بس
تھی سوئ میں جب، وہ پہر رات کا تھا

خامشی تھی ہر سو، تاریکی تھی چھائ
وہ پل تھا مناسب، نہ صبح تھی آئ
بے چین مری روح، اگرچہ یہ پوچھے
کیوں دل اس کا پیچھا کئے جا رہا تھا

عجب کشمکش تھی، عجب سی کشش تھی
جو کھینچ رھی مجھکو، اس کی طرف تھی
گماں تھا مجھے، ہے یہ وہی کہ شاید
ابھی تک جو خوابوں میں آتا رہا تھا

میں منتظر اس کی، ہاں سچ ہے بہت تھی
اسے دیکھنے کی، ہاں خواھش بہت تھی
بیگانہ نہیں وہ، تھا اپنا کوئ وہ
نہ جانے کیوں دل کو یہی آسرا تھا

تھی مدت اب، گزر چکی چلتے چلتے
نہ پہنچی میں آگے، نہ وہ پلٹا پیچھے
“ نہ ہار تو ھمت “، یہ بولے میرا من
کہ دیدار تک تو ابھی نہ ہوا تھا

کوشش میں اسی، ذرا پاس پہنچ کر
بڑھایا میں نے ہاتھ، شانے تلے تک
جو پلٹا اسے، گئ کھل آنکھ میری
یہ جانا، دیکھا آج، پھر سپنا تھا !


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore