Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں دیس کو دیکھتی رہتی ہوں

By: rizwana

کھول کے فیس بک اے دیس کے لوگوں
میں تم کو دیکھتی رہتی ہوں
میں سب کو کھوجتی رہتی ہوں
تم سب بھی سوچتے ہو گے
یہ پگلی دیوانی ویلی چلی
جانے کیوں ہم کو دیکھتی رہتی ہے
جانے کیوں سب کو کھوجتی رہتی ہے
نہ پگلی ہوں نہ دیوانی نہ ویلی نہ چلی
اے دیس میرے کے لوگوں
میں دیس کی ماٹی کو دیکھتی رہتی ہوں
میں دیس کی خوشبو کو سونگھتی رہتی ہوں
کوئ اپنا چہرہ کؤی اپنے جیسا
ماں کا شفیق سا چہرا پیارا سا بھائ سوہنی سی بہنا
کؤئ تو دکھے اپنا دیکھ کر جسے میں
پردیس میں غم اپنا بھولتی رہتی ہوں
میں تم کو دیکھتی رہتی ہوں
میں دیس کو دیکھتی رہتی ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore