By: Shahzad anwar khan
یوں غموں کا حساب ہوجائے
زخم کھل کر گلاب ہو جائے
معتبر وہ شباب ہو جائے
جس کے سر پر نقاب ہو جائے
آب کو آب جگ کہے سارا
تم کہو تو شراب ہو جائے
کام ایسے نہ تم کرو لوگوں
کہ زمیں پر عزاب ہو جائے
دے خدا وہ مقام انور کو
ذرّے سے آفتاب ہو جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?