Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بہت تم دور رہ کر بھی،بہت تم پاس لگتے ہو

By: تسلیم احمد دانی

بہت تم دور رہ کر بھی،بہت تم پاس لگتے ہو
عام سے تو ہو، پھر بھی بہت تم خاص لگتے ہو

کہا نا! میں تمہارا ہوں فقط تم ہی تو میرے ہو
سن سن کے لوگوں کی باتیں! کیوں تم اداس لگتے ہو؟

تمہیں نہ دیکھ لوں جب تک،بہت بے چین رہتا ہوں
میرا یقینِ کامل بھی ، میری تم آس لگتے ہو

بڑے لاپرواہ سے ہو،اوروں کے معاملے میں تم
مگر جب بات میری ہو، بڑے تم حساس لگتے ہو

جڑی ہے ہر خوشی میری ، تمہاری مسکراہٹ سے
میں بکھر سا جاتا ہوں ، جب تم اداس لگتے ہو

سنو دانی !تمہارا اک آنسو بھی گوارا نہیں مجھ کو
اس زندگی سے بڑھ کر بھی، مجھے تم خاص لگتے ہو.


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore