By: Fazlul Hasan
زہے نصیب پئے فاتحہ وہ آئے تو
ہمارے واسطے دست دعا اٹھائے تو
سنا ہے میرے لئے ہیں وہ بیقرار بہت
تڑپ ہماری بھی کوئ انھیں بتائے تو
مرے سوا بھی طلبگار ہیں بہت تیرے
تری نگاہ میں لیکن کوئ سمائے تو
قسم شراب نہ پینے کی توڑ سکتا ہو
خود اپنے ہاتھ سے ساقی اگر پلائے تو
ہمیں تو فرق بس انیس بیس کا ہیی لگا
رقیب و یار مقابل جو آزمائے تو
معذرت نہ کریں دیر سے گھر آنے کی
مرے حضور یہ کیا کم ہے آپ آئے تو
ہمارا نام سنا اور کہہ دیا مجرم
قصور کیا ہے ہمارا کوئ بتائے تو
حسن تمھیں کو دکھاتے ہیں سب حسیں نخرے
ہمارے سامنے آ کر کوئ دکھائے تو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?