Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنے بالوں میں تیرے نام کا پھول سجا لیتی ہوں

By: Rukhsana kausar

اپنے بالوں میں تیرے نام کا پھول سجا لیتی ہوں
سر شام تیری یاد کے دیئے جلا لیتی ہوں

جب بھی یاد آتے ہو تم بے حساب
چپکے سے تجھے خیالوں میں بلا لیتی ہوں

رات سب سے چھپ کر
تیری تصویر سینے سے لگا لیتی ہوں

تجھے خبر بھی ہے جاناں میرے
چاند دیکھ کے آنکھیں جھکا لیتی ہوں

میں خود کو سجا لیتی ہوں اس طرح
لکھ کے تیرا نام ہیتھلی پہ خود کو تم بنا لیتی ہوں

تیرا احترام تیرا تقدس یوں ہے جاناں
کہ تجھکو کاجل کے جیسے آنکھوں میں لگا لیتی ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore