By: Syed Zulfiqar Haider
ہم کس قدر پاس تھے کتنے دور ہو گئے
زندگی تھی ساتھ اس سے کتنے دور ہو گئے
ہم دونوں کا ساتھ تھا کتنا ہی خوبصورت
محبت تھی ساتھ اس سے کتنے دور ہو گئے
لوگ دیتے تھے مثالیں تیری میری چاہت کی
تڑپ تھی درمیان اس سے کتنے دور ہو گئے
تلخیاں نہ کوئی دکھ تھا ہمارے قریب بھی
مٹھاس تھی درمیان اس سے کتنا دور ہو گئے
مجھ سے دور رہنا کتنا کٹھن ہوتا تھا تیرے لئے
سانجھ تھی درمیان اس سے کتنے دور ہو گئے
میں نہیں کر سکتا تھا تصور تجھ سے بچھڑنے کا
تقدیر تھی ساتھ اس سے کتنا دور ہو گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?