By: Jamil Hashmi
دیکھے ہیں الفت کے زمانے بہت
یاد آ رہے ہیں دوست پرانے بہت
ملتے تھے جو سرراہ کہیں نہ کہیں
لگتے ہیں وہ اب جانے پہچانے بہت
کہتے ہیں بہار آئی ہے چمن میں
پھر کیوں ہیں گلشن ویرانے بہت
بھرتے تھے جو دم الفت کا ہر پل
غمگسار اپنےاب ہیں بیگانے بہت
نہ کرو شکوے زمانے سے جمیل
یہاں اپنے کم ہیں اور بیگانے بہت
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?