By: Dr.Zahid Sheikh
جس کو اپنوں کا نہ مل پائے سہارا کوئی
ایسا بھی ہوتا ہے تقدیر کا مارا کوئی ؟
دل کی کشتی ہے شکستہ و غموں کے طوفاں
ایسے میں آس کا مل جائے کنارہ کوئی
ہم ملے ہیں تو مراسم کی حفاظت کر لیں
گر بچھڑ جائے تو ملتا ہے دوبارہ کوئی ؟
اپنی الفت کا میں اظہار تو کر دوں جانم
مجھ کو اقرار کا مل جائے اشارہ کوئی
آپ کے شعروں نے اک آگ لگا دی دل میں
اور دامن بھی جلا دے نہ شرارہ کوئی
آپ کا حکم تھا سو ترک محبت ہے حضور
اب ڈھلک جائے نہ آنکھوں سے ستارہ کوئی
زیست تنہا سی گزاری ہے اداسی اوڑھے
زندگی ایسی بھی کرتا ہے گوارہ کوئی ؟
جانے کیوں یاد وہ آ جاتا ہے زاہد ، جب بھی
شام کے بعد چمکتا ہے ستارہ کوئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?