Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہو جاتے ہیں ناراض سوالات کرو تو

By: اےبی شہزاد

ہو جاتے ہیں ناراض سوالات کرو تو
اظہارِ محبت کی شروعات کر تو

ہم پر یہ تمھارا بہت احسان رہے گا
عجلت میں کسی روز ملاقات کرو تو

الزام نہیں آپ پہ آئے گا کبھی پھر
ہنس ہنس کے کسی سے نہ کبھی بات کرو تو

اللہ صلہ دے گا سنور جائے گی قسمت
بے لوث صداقت سے عنایات کرو تو

پل بھر میں سبھی ختم ہو جائیں گے یہ قضیے
تم جلوے دکھا کر وہ کمالات کرو تو

جیون یہ تمھارے بنا دشوار ہے جینا
ممنون رہوں وصل کے حالات کرو تو

گرویدہ تمھارا بھی ہو جائے گا زمانہ
شہزاد اگر حسن کی خیرات کرو تو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore