Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرے دوست

By: Hafeez Javed

مجھے دیکھ کے پہچان نہ سکے میرے اپنے دوست
جن میں ہر دل عزیز تھا میں، وہی تھے سارے دوست

کوئی پکار اٹھا، دیکھو سامنے وہ گنجا آ رہا ہے
یہ تو وہی تھا جسے مانا تھا میں نے جگری دوست

میری زلفوں کی جو دیوانی ہوا کرتی تھیں
جھجھک رہی تھیں، مجھے کہتے ہوئے اپنا دوست

وقت نے ڈھال دیا اور صعوبتوں نے مار دیا
جاوید! دشمن لگے ہیں مجھے اپنے سارے دوست


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore