By: Azad Askari
اس سے پہلے کہ گھر کے پردوں سے
ٹیڈی پتلون کوئی سلوا لوں
اس سے پہلے کہ تجھ کو دے کر دل
تیرے کوچے میں خود کو پٹوا لوں
اس سے پہلے کہ تیری فرقت میں
خودکشی کی سکیم اپنا لوں
اس سے پہلے کہ ایک تیری خاطر
نام غنڈوں میں اپنا لکھوا لوں
میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا
اس سے پہلےکہ وہ عدو کم بخت
ترے گھر جا کے چغلیاں کھائے
اس سے پہلے کہ دیں رپٹ جا کر
تیرے میرے شریف ہمسائے
اس سے پہلے کہ تیری فرمائش
مجھ سے چوریی کے جرم کروائے
اس سے پہلے کہ اپنا تھانے دار
مرغ ' تھانے میں مجھ کو بنوائے
میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?