Bazm e Urdu - The urdu poetry app

زندگی کا ہے آسرا میرا

By: وشمہ خان وشمہ

میرا رہبر ہے دل ربا میرا
زندگی کا ہے آسرا میرا

کیا بتاؤں میں میرے اپنوں نے
کیسے چھینا ہے حافظہ میرا

اس نےبخشی ہے مجھ کو بینائی
جس سے ملتا ہے سلسلہ میرا

میری کشتی چلا رہا ہے وہی
میری پہچان ، نا خدا میرا

زندگی کو عذاب کرتے ہو
ساتھ چھوڑو بھی با خدا میرا

تم تو نفرت کا کھیل کھیلو گے
اک محبت ہے مشغلہ میرا

جس کو دیکھے تو چاند شرمائے
وشمہ ایسا ہے ، دلربا میرا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore