By: jahanzab kunjahi
آغوشِ تنہائی اب تک پریشاں تھا کیا تھا
رگوں میں مثلِ آب رواں تھا کیا تھا
خود کام نہ تھا با وفا تھا نِسترن تھا
نازُک تن تھا گلشنِ قلب و جاں تھا کیا تھا
چشمِ عالم میں تھا کے وہم تھا یا سپنا تھا
اِدھر تھا کے اُدھر تھا کبھی یہاں کبھی وہاں تھا کیا تھا
ہر دل کی تمنّا تھا ہر آنکھ کا نورِ نظر تھا
زمیں پہ منوّر کے اُفق پہ فروزاں تھا کیا تھا
مرا رقص تھا مری چاہتِ بے خودی تھا
مری پکار تھا کے مرا نام و نشاں تھا کیا تھا
جہاں میں تھا وہاں میں نہ تھا وہ تھا
لا عِلم ہوں عشق تھا کے یزداں تھا کیا تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?