Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تری آنکھوں کے موسم کیا کبھی بھی نم نہیں ہوں گے

By: dr.zahid sheikh

ہمیں آنکھوں سے ٹپکے آنسوؤں کے غم نہیں ہوں گے
تری یادوں کی سیپوں میں یہ موتی کم نہیں ہوں گے

ہمارے دم سے روشن ہیں ستارے آرزوؤں کے
کرے گی یاد دنیا جب جہاں میں ہم نہیں ہوں گے

ہمارے درد و غم کا کچھ مداوا ہو سکے شاید
تری آنکھوں کے موسم کیا کبھی بھی نم نہیں ہوں گے

نشاط زیست ہو اور التفات دوست بھی ، کب تک ؟
یہ ساز غم نہیں ہیں جو کبھی مدھم نہیں ہوں گے

گلہ زاہد کریں کیوں ہم کسی کی بے وفائی کا
رہے گا یاد بھی کیسے جو اس کے غم نہیں ہوں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore