By: Ahsan Ali Tanha
ملی ہیں جو ہر قدم پر ہی خوشیاں
یہ سب ہیں تیری ہی دعائیں میری ماں
غموں کو تیرے گرد آنے نہ دوں گا
کی گر زندگی نے وفائیں میری ماں
وہ لمحے نہیں ہیں میری زندگی میں
جو اک پل بھی تجھ کو بھلائیں میری ماں
ستم ہے یہ مجھ پر تو ہے دور مجھ سے
پکاریں تجھے سب صدائیں میری ماں
تمہیں گیں یہ اک دن ہاں مجھ کو یقیں ہے
چلی ہجر کی جو ہوائیں میری ماں
تو رہنا میرے سنگ میری سانس بن کر
زمانے مجھے جب ستائیں میری ماں
سمندر چھلکتا ہے آنکھوں میں میری
کے یادیں تیری جب بھی آئیں میری ماں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?