By: Dr. Imarn Aaz Siddiiqui
کچھ تو طبعیت ہے ناساز ہے کچھ بخار بھی
آمد کا ہے تیری کچھ انتظار بھی
آنے کا یوں تیرا انتظار کیا
بڑھ گیا پرچون والے کا ادھار بھی
ہر چیز سجی یہاں تیری من پسند
ساتھ میں شکار پوری اچار بھی
ہے جس کی مثال سو بیمار کی
لایا تھا میں ایک وہ انار بھی
تیرہ شبی پر تیری میں کیا کہوں
اپنے تو اپنے ہیں لب کشا اغیار بھی
کہے دیتا ہوں عاذ ہے جنوں یہ برا
بن نہ جائے کہیں تیرا اک مزار بھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?