By: UA
یہ آغازِ موسمِ سرما کا کمال ہے
کپکپی طاری ہے بدن میں بھونچال ہے
سردی میں باہر نِکلنے کا یہ انجام ہوتا ہے
درد، بخار، کھانسی اور زَکام ہوتا ہے
قوتِ برداشت بھی پاش پاش ہوتی ہے
جب گلے اور کانوں میں خراش ہوتی ہے
نچوڑ ڈالتی ہے توانائی ساری کی ساری
سردی کے آغاز میں لگنے والی بیماری
یہ محض الفاظ اور تخیل کا کمال نہیں
اب یہ میرا حال ہے شاعرانہ خیال نہیں
یہ میرا انداز نہیں، یہ جو میرا حال ہے
یہ آغازَ موسمِ سرما کا کمال ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?