Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں جو لکھتا ہوں، مرے حرف صدا دیتے ہیں

By: azharm

میں جو لکھتا ہوں، مرے حرف صدا دیتے ہیں
فرش والے نہ سہی، عرش ھلا دیتے ہیں

پوچھتے کیا ہو، بنے پھرتے ہیں پاگل کیونکر
چاہتا کون ہے، حالات بنا دیتے ہیں

یوں تو کرتا ہی رہا ہوں میں جفا کا ماتم
کیوں وفا کر کے بھی کچھ لوگ رلا دیتے ہیں

شرم آتی بھی نہیں، نام کے ہمدردوں کو
جھونک کر آنکھ میں جب دھول دغا دیتے ہیں

روز پوچھیں وہ کہو ہجر میں کیسی گزری
روز بجھتے ہوئے شعلوں کو ہوا دیتے ہیں

ہاں جنم دن پہ خوشی کیسے مناٴے اظہر
یہ گزرتے ہوئے دن، عمر گھٹا دیتے ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore