Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حق میری محبت کا ادا کیوں نہیں ہوتا

By: Waqas Ahmad Wicky

حق میری محبت کا ادا کیوں نہیں ہوتا
میں غم سے اور غم مجھ سے جدا کیوں نہیں ہوتا

مسجد میں مندر میں اور سجود میں بھی کہیں
لوگ پوچھتے ہیں اب خدا کیوں نہیں ہوتا

جب میں دیکھتا ہوں خواب دو پنچھیوں کے میل کا
ہر خواب میرا ویسا ایفا کیوں نہیں ہوتا

میں نے تو کہا تھا کہ ٹوٹ کر چاہوں گا تمہیں
مقدر میرا ناجانے اب تجھ سا کیوں نہیں ہوتا

وقاؔص لکھ کے بیوفا پھر دغا باز کہلاۓ
اوروں کا دیا دغا،دغا کیوں نہیں ہوتا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore