Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دسمبر کی پہلی رات کیسے بیتائی میں ہی جانو

By: NEHAL GILL

دسمبر کی پہلی رات کیسے بیتائی میں ہی جانو
کیا حال ہوا جب یاد آئی میں ہی جانو

باہر سرد ہواؤں کے پہرے لگ گئے اور
اندر ہجر نے کیا آگ لگائی میں ہی جانو

بھولنے لگے تھے مشکل سے گزرے لمحے تمام
دسمبر نے پھر وہی بات اُٹھائی میں ہی جانو

محفل میں یاد آئے جو تم تو رونے لگے
کس طرح سے چشمِ نم چھپائی میں ہی جانو

دسمبر کا تو آغاز ہے میرے دلِ نادان
31دن رہے گی یہی سچائی میں ہی جانو

پلکوں کے آنچل پے اب اشک بھی جمنے لگے
یادوں کے ساتھ کُہرِ فضاہ چھائی میں ہی جانو

پھر سے عدالتِ عشق میں کھڑا کیا گیا
ہجرِ قید کی سزا گئی بڑھائی میں ہی جانو

دسمبر کی پہلی رات نے پاس بیٹھ کے میرے
نہال سے جو داستانِ ماضی لکھوائی میں ہی جانو
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore