By: Aitabar Sajid
اس نے کہاکہ مجھ سے تمہیں کتنا پیار ہے؟
میں نے کہا ستاروں کا کوئی شمار ہےِ؟
اس نےکہا کہ کون تمہیں ہےبہت عزیز
میں نے کہا کہ دل پہ جسےاختیار ہے
اس نےکہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا کہ وہ شام جو اب تک ادھار ہے
اس نے کہا کہ خزاں ملاقات کا جواز
میں نے کہا کہ قرب کا مطلب بہارہے
اس نے کہا کہ سینکڑوں غم زندگی میں ہیں
میں نے کہا کہ غم نہیں جب غمگسار ہے
اس نے کہا کہ ساتھ کہاں تک نبھاؤ گے
میں نے کہا کہ جتنی یہ سانسوں کی تار ہے
اس نے کہا کہ مجھ کو یقیں آئے کس طرح
میں نے کہا کہ میرا نام اعتبار ہے!!!
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?