By: پروفیسر ڈاکٹر سیّد مجیب ظفر انوار حمیدی
پھر ہوئی شین الف میم خدا خیر کرے
ہاتھ میں آگیا پھر جیم الف میم خدا خیر کرے
مجھ کو ڈر ہے کہ محبت میں کہیں نہ ہوں میں
نُون ، الف ، کاف ، الف ، میم خدا خیر کرے
عشق کی راہ گذر میں ہیں بہت
ہر طرف دال ، الف ، میم خدا خیر کرے
اور لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہم نے بنایا ہے تجھے
گاف ، لام ، فے ، الف ، میم خدا خیر کرے
عین ، شین ، قاف سے پالا جو پڑا ہے تو اب
اور کچھ نہیں کوئی کاف ، الف ، میم خدا خیر کرے
ایک اپنا تھا جانے ہوا کیا اُس کا ؟
الف ، نُون ، جیم ، الف ، مِیم ، خدا خیر کرے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?