Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ادھوری نظمیں

By: رومیسہ کامران

اس دیر سویر کے راستے پر کچھ ادھوری نظمیں باقی ہیں
پھر ساتھ میں پورا کرتے ہیں ہم
ایک دوسرے کی کھوج میں کہیں دور چلتے ہیں
سارے خواب بانٹ لیتے ہیں
سارے راستے کاٹ لیتے ہیں
برف کا گھر بناتے ہیں
اسی میں بس جاتے ہیں
مگر ابھی اور راستے باقی ہیں
ابھی اور منزلیں باقی ہیں
کچھ ادھورے قصے باقی ہیں
تمہارے میرے میرے راستے میں کچھ ادھوری نظمیں باقی ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore