By: Ghazal Syed
اقبال تیرے خواب کو فقط تعبیر ملی ہے
تکمیل کہیں دور بہت دور ہوئی ہے
غنڈوں ،لٹیروں کا ہر سو ہے بسیرا
حاکم تو یہاں فقط تخت نشیں ہے
مسلماں تو ڈھونڈے سے ملتا نہیں یہاں
مومن کی تو جیسے قلت سی پڑی ہے
ذرخیز تھا ذہن ، خودی بھی تھی فولادی
پر طشت میں جواں کو فقط موت ملی ہے
غلامی ہے ابھی جاری فقط بدلہ ہےزمانہ
فرنگی کی حکومت اب مسلماں کو ملی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?