By: shahid Ullah khan
صبح کی روشنی کی طرح مجھ سے ملا وہ
اک شوخ سی کلی کی طرح مجھ سے ملا وہ
تنہائی کا احساس تھا اور ظلمت شب بھی
ایسے میں چاندنی کی طرح مجھ سے ملا وہ
جب بھی شکستہ حال ہوا ہے لباس زیست
امید کی ڈوری کی طرح مجھ سے ملا وہ
مایوس تھا بیزار تھا جب زندگی سے میں
اس وقت زندگی کی طرح مجھ سے ملا وہ
شاہد جو ایک عمر میرا ہمسفر رہا
حیراں ہوں اجنبی کی طرح مجھ سے ملا وہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?