By: Mohammad Sadiq Mushwani
دیکھوگے کبھی آکے ستمگر میری آنکھیں
رو رو کے میں نے کردی ہیں پتھر میری آنکھیں
وحشت ہے اس قدر کہ کوئی دشت سا لگے
دیکھے گا بھلا کون اب جم کر میری آنکھیں
کہتا ہوں اب بھی تم سے ہاں پردے میں تم رہو
کردوگے کسی دن تم بے بصر میری آنکھیں
تجھ کو بربادیوں سے کوئی عشق ہے گویا
رکھو تم اپنے پاس پھر مر کر میری آنکھیں
پہلے تو میری آنکھیں تمھیں تھیں بڑی پسند
کہتے ہو اب تو چھبتی ہیں خنجر میری آنکھیں
کہتے ہو تم اک روز چلے آؤگے ملنے
شاید تب ہونگی خاک بے خبر میری آنکھیں
چپرے سے صادق دھوکے میں سب مبتلا رہے
دیکھی نہ کسی نے کبھی آکر میری آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?