By: Sohail Abbas
سنجیدگی بھی ہے ، بچپنا بھی ہے
ہر کوئی یہاں اپنا بھی ہے
کچھ یادیں بہت پرانی سی
کچھ آنکھ میں نیا سپنا بھی ہے
جب سب کچھ میرے پاس ہے
پھر کیوں یہ دل اُداس ہے
چندا بھی ہے تارے بھی ہیں
بہت دلکش نظارے بھی ہیں
جو کبھی نہ ہم کو گِرنے دیں
پاس اپنے وہ سہارے بھی ہیں
جب اِس کا بھی احساس ہے
پھر کیوں یہ دل اُداس ہے
جب غم بہت ہی آئیں گے
سب ساتھی ہمیں چھوڑ جائیں گے
کیا ہم ان جھیل جھمیلوں کو
خودسے یوں سہہ پائیں گے
جب صرف یہ اِک قیاس ہے
پھر کیوں یہ دل اُداس ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?