Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حسن تیرا اس قدر لاجواب ہو جائے

By: kashif imran

خدا کر ے کہ ایسا تیرا یہ شباب ہو جائے
چاند بھی دیکھے تو شرم سے آب آب ہو جائے

پوری تیری ہر تمنا ہو اور بر آئے تیری ہر امید
جیون کا تیرے پورا ہر اک خواب ہو جائے

جو بھی دیکھے تجھے ، دیکھتا ہی جائے
حسن تیرا اس قدر لاجواب ہو جائے

زندگی کے کچھ لمحے ترے ساتھ بھی بسر کر لوں
جئیں ہیں جو ترے بن ، ان کا حساب ہو جائے

ہوش اپنا وہ کھو دیتا ہے، ہو جاتا ہے دیوانہ
میسر جسے تیری دید کی شراب ہو جائے

پیار تیرا مل جائے جسے اس زمانے میں
عشق کی سلطنت کا وہ نواب ہو جائے

مسکرا کے دیکھ لو ذرا بھر کے لئے عاشقوں کی طرف
دل کسی کا رکھنے کا ، کبھی یہ بھی ثواب ہو جائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore