By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
تمام قصے وفاؤں کے اب رقم ہونگے
کہ جو سنیں گے سبھی دیدہ نم ہونگے
صداقتوں کا علم تھامتے ہوئے جو کٹے
وہ بازو کٹ کے ابھرتے ہوئے علم ہونگے
جو سر غرور سے اکڑے ہوئے تھے ماضی میں
وہ کبر و جبر کے مارے ہوئے قلم ہونگے
یہ معرکہ حق و باطل کے درمیاں ہے یہاں
وہی بچیں گے جو خود آگے ہم میں ضم ہونگے
تمہیں خدا نے کیا ہم پہ رہنما قائد
تمہارے حکم پر یہ سر ضرور خم ہونگے
مجھے یقیں ہے خدائے رحیم و برتر سے
تمام رنج والم اپنے اب ختم ہونگے
جو رب نے چاہا تو وہ دن ضرور آئیگا
ہمارے درمیاں سالار ذی حشم ہونگے
یقین مجھ کو قائد خدا کی ذات سے ہے
تمہارے چاہنے والے کبھی نہ کم ہونگے
وہ جنکے جبر کا ہر شخص یہاں گواہ ہے اشہر
ان ہی کے جسموں پر قدرت کے اب ستم ہونگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?