By: Muhammad Siddique Prihar
یادرہے گی ہمیں قربانی تمہاری
ہرزبان پرہے کہانی تمہاری
چھلک پڑتے ہیں پتھردل بھی
دیکھ کرابھی تک نشانی تمہاری
وابستہ تھیں جنہیں تم سے امیدیں
دیکھی نہیں والدین نے جوانی تمہاری
چھین لیے رہزنوں نے خواب تمہارے
بری لگتی ہے انہیں علم خوانی تمہاری
نہ تھا گمان میں بھی کسی کے
ہوجائے گی یوں نقل مکانی تمہاری
بن رہے ہیں حالات کچھ ایسے
رہے گی سکولوں پرحکمرانی تمہاری
ہواہے جب سے تم پرحملہ
سوگ میں ہے ہرپاکستانی تمہاری
رہے گی روشن علم کی شمع
شامل ہے اس میں سامانی تمہاری
تازہ ہوئی یادشہدائے تعلیم کی
سن کرصدیقؔ نظم زبانی تمہاری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?