By: m.asghar mirpuri
میری زندگی کی جو درد بھری کہانی ہے
اے دوست اپنے انسوؤں سے تجھے سنانی ہے
تنہائی میں اب تیری غزلیں ہیں میری ساتھی
میرے پاس تیری محبت کی اک یہی نشانی ہے
یہ جو ملنے کا وعدہ کیا ہے تم نے
اتنا بتا دو یہ سچ ہے یا منہ زبانی ہے
میرے دکھی دل کو کیسے نہ قرار آئے
ان دنوں مجھ پہ کسی کی خاص مہربانی ہے
دنیا والوں کی طرح تم بھی ستا لو ہمیں
ہم نے پہلے کب غموں سے ہار مانی ہے
یہ وعدہ ہے تجھے اپنا بنا کہ دم لیں گے
اب اصغر نے یہ بات دل میں ٹھانی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?