By: Dr.Zahid Sheikh
مجھے کبھی بھی تو دل سے بھلا نہ پائے گا
مرا خیال تجھے ہر گھڑی ستائے گا
نہ دن کٹے گا نہ گزرے گی کوئی رات تری
سنے گا کون بتا میری طرح بات تری
تو اپنا حال بھلا اب کسے سنائے گا
مرا خیال تجھے ہر گھڑی ستائے گا
بہار آئے گی اور پھول بھی کھلیں گے نئے
جہاں میں لوگ ہمیشہ تجھے ملیں گے نئے
سکون ان سے تو چاہے بھی تو نہ پائے گا
مرا خیال تجھے ہر گھڑی ستائے گا
اداس راہوں میں تو نے اکیلا چھوڑ دیا
جو دل دھڑکتا تھا تیرے لیے وہ توڑ دیا
مجھے رلا کے تو خود کو بھی تو رلائے گا
مرا خیال تجھے ہر گھڑی ستائے گا
مجھے کبھی بھی تو دل سے بھلا نہ پائے گا
مرا خیال تجھے ہر گھڑی ستائے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?