By: M.Asghar Mirpuri
ہر روز پھولوں کا گلدستہ انہیں بجھواتے رہے
وہ سونگھنے کی بجائے انہیں کھاتے رہے
ہماری محبت کے جال میں کوئی کیسے پھنستا
ہم تو کسی سے اظہار کرنے سے شرماتے رہے
ہماری مختصر محبت کی اتنی داستان ہے
وہ ہر روز روٹھتے رہے ہم مناتے رہے
مصنوعی زہر سے ہماری موت کیا ہوتی
وہ بڑے پیار سے ریشمی کفن سلواتے رہے
بن بلائے مہمان کی طرح میرے خوابوں آکر
اس طرح وہ اصغر کی نیندیں اڑاتے رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?