By: وشمہ خان وشمہ
اے کاش
تجھے میں قید کر لیتی،حسار چشمِ بینا میں
رہائی کو تری مشکل بنا دیتی
تجھے میں دل کے آنچل میں چھپا لیتی
تری رخصت کو دل سے میں بہت مشکل بنا دیتی
مجھے تو چھوڑ کر جانے کی کوشیش بھی اگر کرتا
مری بانہیں ترے جانے کا ہر رستہ
یقینا بند کر دیتیں، تجھے جانے نہیں دیتیں
لپٹ کر تیرے پیروں سے
تجھے ساکت بنا دیتی،تجھے جامد بنا دیتی
اے کاش
تجھے میں قید کر لیتی،حصار چشمِ بینا میں
رہائی کو تری مشکل بنا دیتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?