By: jamil Hashmi
بیٹھا ہوں سجا کر خواب آنکھوں میں
رہتا ہے اک عذاب آنکھوں میں
جب سے بسے ہو تم اس دل میں
آ جاتے ہیں سیلاب ان آنکھوں میں
ڈھونڈتے ہیں تمہیں دل کے ویرانوں میں
رہتا ہے اک سراب آنکھوں میں
جدائی کا زخم بہت گہرا تھا مگر
رکھا ہے بچا کر اک گلاب آنکھوں میں
ملتے ہو تم جب خوابوں میں
ہو جاتے ہیں روشن مہتاب ان آنکھوں میں
بیت گئی ہے زندگی تمہیں پانے میں
ہو رہا ہے غروب اب آفتاب آنکھوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?