By: Ishfaq
وعدہ کرو تم پردیس کو جانے سے پہلے
لوٹ کر آؤ گے بہار کے آنے سے پہلے
بس اک اور پھر تا عمر مت دینا
رند یہی کہتا ہے ہر اک پیمانے سے پہلے
اب پیار کے پھول چاہت کے پیڑ ہیں
چمن ویران تھا میرے آشیاں بنانے سے پہلے
حسن و عشق کی جنگ کھیل نہیں بچوں کا
سو بار سوچ لینا کشتیاں جلانے سے پہلے
ہمارا نام بھی معتبر تھا اہل دانش میں
جنوں کی سزا کے پانے سے پہلے
ساری خوشیاں بھی بدل نہیں اک آنسو کا
یہ بات سوچنا کسی کو رلانے سے پہلے
ختم کیا میرا ذکر جہاں جہاں بھی تھا
اس نے اپنی داستاں سنانے سے پہلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?