By: Muhammad Tanveer Baig
وہ کبھی میری کامیابیوں کی آس ٹوٹنے نہیں دیتے
دو قدم اور چلنے کو کہتے ہیں مجھے رکنے نہیں دیتے
بہت کرتے ھیں پیار مجھ سے اور کہتے ہیں خوش خوش رہنے کو
عجیب لوگ ہیں یہ مجھے کبھی پریشاں ہونے نہیں دیتے
ھمت دیتے ہیں مجھے چاند ستاروں کو چھو لینے کی
وہ میرے پیارے مجھے کبھی ٹوٹ کر بکھرنے نہیں دیتے
میں جانتا ہوں ان کی آنکھوں میں بھی غم کے سیلاب ھیں
پھر بھی میرے آنسوؤں کو وہ کبھی گرنے نہیں دیتے
کہتے ہیں،“تمہارے بغیر ھماری زندگی کیا ہے“ تنویر
چھپا کے ھزاروں دکھ وہ اپنے مجھے رونے نہیں دیتے
(یہ میں نے اپنے والدین کے لیئے لکھی ھے)
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?