By: AAzi
اپنے لبوں کو دشمن اظہار مت بنا
سچے ہیں جو انھیں گنہگار مت بنا
جتنے بھی الفاظ ہیں وہ مہکتے گلاب ہیں
لہجے کے فرق سے انھیں تلوار مت بنا
الزام کچھ تو گردشءایام کو بھی دے
اپنے ہر ایک غم کو غمءیار مت بنا
ہر ایک کے لئے کھلا مت رکھ اسے
یہ دل اک گھر ہے اسے بازار مت بنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?